جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سڑک حادثات میں بھارتی فوجی ہلاک، کئی طلباء زخمی

       
مناظر: 330 | 17 Jan 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں خطے میں آج دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ کئی طلبا اور اساتذہ زخمی ہو گئے۔
ضلع پونچھ کے علاقے کسالیان میں فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
دریں اثناء سانبہ میں ڈی سی آفس کے قریب ایک اسکول بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سات طلباء اور دو اساتذہ زخمی ہو گئے۔