بدھ‬‮   24   جولائی   2024
 
 

پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنیوالی تمام پروازوں کی مانیٹر نگ شروع کردی

       
مناظر: 871 | 18 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی مانیٹر نگ شروع کردی۔ سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور پاکستانی حدود میں مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے اور پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ائیرٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سے پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے کھلی ہے، اے ٹی سی کو ایران کے لیے فضائی حدود بندش سے متعلق ہدایت نہیں ملی اور ایران پاکستان کے درمیان کمرشل پروازوں کی بندش کی بھی کوئی ہدایت نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر ، سرمچار کے ذریعے ایران کو جواب دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےصبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی کارروائیوں میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0