ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

پاک ایران کشیدہ صورتحال؛ قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا

       
مناظر: 859 | 19 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والی کشیدہ صورت حال پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر سروسز چیف شریک ہوں گے، وزارت خارجہ و دفاع کے نمائندے بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی جائے گی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر فیصلے ہوں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پاک ایران تعلقات پر اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنا دورہ ڈیووس مختصر کر کے گزشتہ روز وطن واپس پہنچے تھے جبکہ یوگنڈا میں موجود نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھی اپنا دورہ مختصر کر دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0