ہفتہ‬‮   7   ستمبر‬‮   2024
 
 

وزیراعظم نریندر مودی ریاستوں کی آمدنی غصب کرنا چاہتے ہیں، کانگریس جنر ل سیکریٹری

       
مناظر: 676 | 19 Jan 2024  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری جئے رام رمیش نے کہاہے کہ مودی حکومت ریاستوں کی آمدنی غصب کرنا چاہتی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ مودی حکومت کے ایک سینئر افسر نے یہ انکشاف کیا ہے کہ 14ویں فنانشل کمیشن کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی غیر آئینی و غیر اخلاقی طور پر ریاستی حکومتوں کے ٹیکس محاصل کو غصب کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ 2014میں 14ویںفنانشل کمیشن نے ریاستوں کے لیے 42 فیصد حصے کی تجویز دی تھی جسے نومنتخب وزیر اعظم بہت زیادہ کم کرنا چاہتے تھے۔ جئے رام رمیش نے مزیدکہاکہ جب وزیر اعظم مودی اپنی اس مذموم کوشش میں ناکام ہو گئے، تو ان کی حکومت نے جلد بازی میں اپنے پہلے بجٹ میں سماجی فلاح و بہبود کے پروگراموں کے لیے فنڈز میں بڑی حد تک کمی کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ یہ مودی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا غیر معمولی انکشاف ہے ۔ جئے رام رمیش اپنے پوسٹ میں مزیدکہاکہ اس سے بھی بدترین بات یہ ہے کہ سچائی پر پردہ ڈالنے کیلئے مودی حکومت کا بجٹ تہہ در تہہ رازوں سے چھپا ہواہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومتیں امن وامان سے لیکر اسکولوں میں تعلیم تک سب کچھ کا انتظام خود کرتی ہیں۔ لیکن جی ایس ٹی قانون کے نفاذ کے بعد ان کے پاس آمدنی کے بہت کم ذرائع بچے ہیں،جس کاخمیازہ عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0