اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ مغرب میں یہودی لابی اب بھی بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے، مغرب کی نوکری کرو لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچو، جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ پاکستان کیلئے کھڑا ہے، یہ پاکستان کے خلاف کھڑا ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف اور ان کیخاندان کے ساتھ بھی مظالم کیے گئے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ایران اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں، اب بھی وقت ہے ہم کوئی منفی اقدام نہ کریں۔