بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مسرت عالم بٹ کا گا ئوکدل، ہندواڑہ اورکپواڑہ قتل عام کے شہدا ء کو خراج عقیدت

       
مناظر: 786 | 20 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوزڈیسک ) غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے گائو کدل، ہندواڑہ اورکپواڑہ قتل عام کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے21جنوری 1990کو سرینگر کے علاقے گائوکدل میں50پرامن مظاہرین،25جنوری 1990کو ہندواڑہ میں 25 اور 27جنوری 1994کو کپواڑہ میں 27بے گناہ شہریوں کو شہیدکیاتھا۔ مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں لوگوں پر زوردیا کہ وہ کشمیری شہدا ء کے لیے دعائیں کریں اورشہداء کی برسیوں کے موقع پربھارتی فورسز کی طرف سے بے گنا کشمیریوں کی نسل کشی، ماورائے عدالت قتل،جبری گرفتاریوں،دوران حراست گمشدگیوں اور ہندوتوا نظریہ مسلط کیے جانے کے خلاف احتجاج کریں۔حریت چیئرمین نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی کی جدوجہد کے دوران گائو کدل، رازی کدل، بجبہاڑہ، سوپور، ہندواڑہ اور کپواڑہ سمیت کئی قتل عام دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تمام تر ظلم و ستم کے باوجود حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ مسرت عالم بٹ نے امن اور آزادی پسند کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ بھارت کے جمہوری ملک ہونے کے دعوے کھوکھلے ہیں کیونکہ اس نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے انہیں حق خودارادیت سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کی خاطر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند جنرل سیکریٹری مولوی بشیر عرفانی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت دنیاکو گمراہ کر رہا ہے اور جمہوریت کا ڈھونگ رچا کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جرائم کو چھپا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 76سال قبل بھارتی فوجیوں نے بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ علاقے میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0