اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

ماہ رنگ نے جن لوگوں کو مسنگ پرسنز بنایا ہوا تھا وہ دہشت گرد ایران میں مارےگئے: جان اچکزئی

       
مناظر: 632 | 22 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے میں ماسک پہنے لوگ کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد بھی ہو سکتےہیں، پاکستان پر الزام لگانے کیلئے دشمن ایجنسیاں دھرنے کےکیمپ کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ مسنگ پرسن کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہیں، ماہ رنگ لاپتا افرادکے مسئلے پرپاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، جن لوگوں کو انہوں نے مسنگ پرسنز بنایا ہوا تھا وہ دہشت گرد ایران میں مارےگئے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ان دنوں کئی محاذوں پرکامیابیاں ملی ہیں، یہ ٹولا کالعدم تنظیموں کی ڈھال بن رہا ہے، یہ لوگ اسلام آباد میں تخریب کاری کیلئے بیٹھے ہیں، یہ لوگ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں، کسی بھی دہشت گردی کے واقعےکو روکنا ناممکن ہو جاتا ہے، یہاں بھی کوئی واقعہ ہو سکتا ہے۔ جان اچکزئی نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے میں ماسک پہنے لوگ کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد بھی ہو سکتے ہیں، پاکستان پر الزام لگانے کے لیے دشمن ایجنسیاں دھرنےکےکیمپ کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔
وزیر اطلاعات بلوچستان نے مزید کہا کہ پاکستان میں جیش العدل جیسی تنظیم کا کوئی وجود نہیں، یہ عدالتی معاملہ نہیں، اسلام آباد میں جاری کیمپ سے انتظامی طور پر نمٹا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0