ہفتہ‬‮   1   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان آنے کا اعلان، رواں ہفتے سفیروں کو بھی واپس بھیجنے پر اتفاق

       
مناظر: 578 | 22 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔