اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

قابض حکام نے سرینگر میں مسجد کے اکائونٹس منجمد کردیے، لوگوں کا شدید احتجاج

       
مناظر: 401 | 22 Jan 2024  
سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے سرینگر کے علاقے نوشہرہ میں خواجہ حبیب اللہ نوشہری مسجد کے اکائونٹس منجمد کر دیے ہیں جس کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ نے ممتاز صوفی بزرگ خواجہ حبیب اللہ نوشہری کے نام سے منسوب تاریخی مسجد میں فنڈز کے غلط استعمال کے جھوٹے الزامات پر اکائونٹس منجمد کردیے ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ انہیں مقامی لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کمیٹی کے سربراہان عطیات کی صورت میں ملنے والے فنڈز کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر وقف بورڈ کو شکایت موصول ہوئی تھی لیکن چونکہ خانقاہ وقف بورڈ کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے اس لیے ہم نے ضلعی انتظامیہ سے مداخلت کے لئے کہا جس نے انکوائری کی اور خانقاہ سے منسلک کھاتوں کو منجمد کر دیا۔تاہم مقامی لوگوں نے اس بات کی تردید کی کہ خانقاہ کے سربراہان نے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم تقریبا نو ماہ سے انتظامیہ سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں شکایات کی کاپی دکھائیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، یہ جھوٹ بولتے ہیں۔لوگوں نے کہاکہ تمام مکین جانتے ہیں کہ کمیٹی نے خانقاہ اور مسجد کے لیے کتنا کام کیا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر خانقاہ اور مسجد پر قبضہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اوراسی لئے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0