منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیر میں سخت پابندیاں

       
مناظر: 828 | 22 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے 26جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل سیکیورٹی کے نام پرتلاشی کی کارروائیاں، نگرانی اورفورسز اہلکاروں کی گشت بڑھادی ہے جبکہ علاقے میں عائد پابندیاںمزید سخت کردی گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر ، جموںاوران کے گردونواح کے علاقوں میں فوجیوں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے تاکہ اہم علاقوں بالخصوص یوم جمہوریہ کی مرکزی تقاریب کے مقامات کی نگرانی کی جا سکے۔اہم داخلی مقامات پر مزید چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکار وںکوکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں سے لیس کردیاگیاہے۔نگرانی کو بڑھانے کے لیے عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔قابض فورسز نے اہم مقامات پر عارضی بنکرز قائم کیے ہیں اور کشمیریوں کی روزمرہ زندگی کی نگرانی کے لیے ہر جگہ بلٹ پروف بکتربند گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0