\
منگل‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

اترپردیش : ہندوتوا کارکنوں کے وحشیانہ تشدد سے مسلم نوجوان جاں بحق

       
مناظر: 231 | 23 Jan 2024  

 

لکھنو (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش میں جہاں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے،ایک مسلم نوجوان مہدی حسن کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بناکر قتل کر دیا گیاہے۔
یہ واقعہ نوئیڈا شہر کے علاقے گرام بڑولا کے سیکٹر 49 میں اس وقت پیش آیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دو ہندوتوا کارکنوں گرد انوج اور نتن کومسلم نوجوان مہدی حسن پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔ہندوتوا کارکنوںنے زخمی کرنے کے بعد مہدی حسن کی ٹانگ کے گرد رسی باندھ کر کے اسے پورے علاقے میں گھسیٹتا۔ملزمان مہدی حسن کو اس کی آخری سانس تک وحشیانہ تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ۔پولیس ابھی تک مسلم نوجوان کے قتل میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے ۔