جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

راجوری میں مسلم سرکاری ملازم کی لاش برآمد

       
مناظر: 410 | 23 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ جل شکتی کا ایک مسلم ملازم نثار احمد منگل کو ضلع راجوری میں پراسرار طورپرمردہ پایا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نثار احمد جو کل دوپہر کوضلع کے علاقے کے درہل میں پانی کی فراہمی کا معائنہ کرنے کیلئے گیا تھا واپس نہ لوٹا۔ نثار کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے پراسرار طورپر اس کی لاش ملنے کی اطلاع ملی ۔پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ نثار احمد کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔