اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں ، کشمیریوں سے جمعہ کو یوم سیاہ منانے کی اپیل

       
مناظر: 320 | 24 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپا ں کئے گئے پوسٹروں میں کشمیریوں سے مقبوضہ علاقے میں بھارت کی تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کرنے اور 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور مختلف حریت تنظیموں کی طرف سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں کشمیریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جمعہ کو بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔سرینگر اور جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں مختلف مقامات پر گزشتہ ایک ہفتے سے پوسٹرزچسپاں کئے جارہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کو ظالمانہ مذاق قرار دیتے ہوئے پوسٹروں میں کہا گیاہے کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کیا ہے۔پوسٹروں میں کشمیریوں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہڑتال کریں اور سیاہ پرچم لہرائیں تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ 26جنوری یوم جمہوریہ نہیں بلکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے یوم سیاہ ہے۔ان پوسٹروں کو سوشل میڈیا پرشیئر کیاگیا ہے جن میں کشمیریوں سے کشمیری شہداء کی برسیوں کے موقع پر خصوصی دعائوں کی اپیل بھی کی گئی ہے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0