ممبئی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں2023میں 1,088کسانوں نے خودکشی کرلی ہے۔
ڈویژنل کمشنر آفس کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022میں خودکشی کرنے والے کسانوںکے مقابلے میں یہ تعداد 65 زیادہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ان 1,088میں سب سے زیادہ 269خودکشیاں بید میں ریکارڈ کی گئیں، اس کے بعد چھترپتی سمبھاجی نگر میں 182، ناندیڑ میں 175، دھاراشیو میں 171اور پربھنی میں 103خودکشیاں ہوئیں۔ جالنا، لاتور اور ہنگولی میں بالترتیب 74، 72 اور 42خودکشیاں ریکارڈ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق مراٹھواڑہ میں 2022میں 1,023کسانوں نے خودکشی کی تھی۔”دی وائر” کی ایک رپورٹ کے مطابق 2014میں نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں روزانہ اوسطاً 30کسان خودکشی کر رہے ہیں۔