\
پیر‬‮   10   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

سری لنکا میں آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون منظور، قید کی سزا ہوگی

       
مناظر: 254 | 25 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ نے اکثریتی ووٹوں سے آن لائن مواد کنٹرول کا بل منظور کر لیا، بل میں آن لائن غیرقانونی مواد پوسٹ کرنے والے کو جیل کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آن لائن مواد کی جانچ کے لیے پانچ رکنی کمیشن بھی بنایا گیا ہے۔ سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ قانون سائبرکرائم، بچوں سے زیادتیوں اور آن لائن فراڈ روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ تاہم دوسری جانب اپوزیشن اور سماجی تنظیموں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر پابندی قرار دیا ہے۔