منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیری عوام کیلئے بھارتی جمہوریت بے معنی ، انہوں نے صرف اسکی فسطائیت کامشاہدہ کیا ہے ، پروفیسر بٹ

       
مناظر: 838 | 25 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء نے کہا ہے کہ بھارت ہر سال 26جنوری کو اپنا نام نہاد یوم جمہوریہ مناتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے بھارتی جمہوریت بے معنی ہے کیونکہ انہوں نے صرف اس کی فسطائیت کا ہی مشاہدہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروفیسر عبد الغنی بٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کیا کہ بھارت کشمیریوں کے وجود کو بھی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں بلکہ وہ پوری کشمیری قوم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے جس طرح مقبوضہ جموں وکشمیر میں اظہار رائے کی آزادی پر پابندی عائد کررکھی اس کی مثال دنیا بھرمیں کہیں نہیں ملتی ۔ پروفیسر بٹ نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے میں صرف بھارتی بندوق کی عمل داری ہے اور کشمیری نظربندوں کی حالت زار چیخ چیخ کر بتارہی ہے کہ بھارتی عدلیہ اور اشرافیہ کس قدر انصاف پسند ہے۔ انہوں نے کہاکہ زندانوں سے کشمیری نظربندوں کی لاشوں کا باہر آناایک معمول بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوںکو انکے بنیادی حقوق دینے کے بجائے موت بانٹنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کا ہرظالمانہ ہتھکنڈہ ماضی میں بھی ناکام رہا ہے اور مستقبل میں بھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے بھارت پرزوردیا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے کی بجائے ملک کی اقلیتوں خصوصا کشمیریوں کے جمہوری حقوق کو یقینی بنائے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0