بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارتی یوم جمہوریہ :مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال ، بھارتی پابندیاں مزید سخت

       
مناظر: 217 | 26 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )آج بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جسکامقصد عالمی برادری کوباور کرانا ہے کہ بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ مکمل طور پر گمراہ کن ہے کیونکہ وہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور دیگر قصبو ں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت انتہائی کم ہے۔ بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر قصبوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔
سرینگر اور جموں میں اہم شاہراؤں اور راستوں پر جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں جہاں گاڑیو ں مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے ۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کی نا م نہاد مرکزی تقریبات کا انعقاد سرینگر کے بخشی سٹیڈیم اور جموں کے مولانا آزاد سٹیڈیم میں کیا جا رہا ہے۔ دونوں سٹیڈیموں کے ارد گردسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سراغرساں کتوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جبکہ اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
یوم جمہوریہ کی نام نہاد تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مقبوضہ جموںوکشمیر کے خطے لداح کے دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو” یوم سیاہ“ کے طور پر بھی منارہے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0