بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے فوج اور سول آرمڈفورسز کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا

       
مناظر: 520 | 26 Jan 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے افواج پاکستان اور سول آرمڈ فورسز کا انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس اول اور سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان ثانوی اور ثالثی درجہ کی ذمہ دار ہوں گی، افواج پاکستان صرف انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر ہوں گی۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق سول آرمڈ فورسز بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ پریس کی حفاظت پر مامور ہوں گی، افواج پاکستان بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس سے ڈی آر او کے دفتر تک ترسیل کے دوران حفاظت پر مامور ہوں گی، انتخابی سامان کی آر او کے دفتر سے پولنگ اسٹیشن ترسیل،گنتی اور انتخابی سامان کی آر او آفس واپسی پر سکیورٹی مہیا کریں گی، افواج پاکستان آئین کے آرٹیکل 220 /245 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ اور الیکشن ایکٹ کے تحت خدمات سرانجام دیں گی، ہر افسر اور جے سی او الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق اپنے اختیارات کا بروقت استعمال کرےگا۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہےکہ افواج محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تعاون کریں گی، افواج پاکستان اور سول آرمڈ فورسز انتخابی عمل خاص طور پر ووٹنگ کے عمل کے دوران غیر جانبدار رہیں گی، افواج پاکستان کسی سیاسی جماعت اور امیدوار کے حق یا مخالفت میں کام نہیں کریں گی، افواج پاکستان شائستگی کا مظاہرہ کریں گی، پولنگ عملے اور ووٹرز کے ساتھ خوش اسلوبی کا مظاہرہ کریں گی، افواج پاکستان غیر قانونی صورت حال سے نمٹنےکے لیے قانون کے مطابق عمل کریں گی، افواج مشکوک ووٹرز کی نشاندہی کریں گی تاکہ پولیس ایسے ووٹرز کی پولنگ اسٹیشن داخلے سے پہلے تلاشی لیں تاکہ کوئی ہتھیار یا ممنوعہ چیز پولنگ اسٹیشن کے اندر نہ لے جا سکے۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر امن و امان خراب ہونےکے خدشے کی اطلاع آر او اور افسر کو دیں گے اور ان کی ہدایت پر کام کریں گے،افواج منتخب کردہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کے باہر توجہ ماحول پر امن بنانے پر مرکوز رکھیں گی، اگر پریزائیڈنگ افسر مبینہ بے ضابطگی اور بدانتظامی کو روکنےکے لیےکام نہیں کرتا تو افوج فوری اس معاملے کو آر او کے نوٹس میں لائیں گی، افواج عوامی اعتماد کے حصول کے لیے کوشاں رہیں گی۔
افواج پریزائیڈنگ افسر اور پولنگ افسرکےکسی کام میں مداخلت نہ کریں:ضابطہ اخلاق
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہےکہ افواج کسی بھی اہل ووٹر کو پولنگ اسٹیشن داخل ہونے سے نہ منع کریں اور صرف ایسے شخص کو پولنگ اسٹیشن داخل ہونے سے روکیں جس کے پاس دھماکہ خیز مواد ہو یا جو شرانگیزی پھیلانے یا ملکی مفاد اور سلامتی کے خلاف حرکت کرتا پایا جائے، افواج پولنگ عملے کی ذمہ داری نہ سنبھالیں، افواج بیلٹ یا انتخابی مواد اپنی تحویل میں نہ لیں، افواج پریزائیڈنگ افسر اور پولنگ افسر کےکسی کام میں مداخلت نہ کریں، پولنگ اسٹیشن کے باہر انتخابی بے قاعدگی کے الزام کا افواج خود جواب نہ دیں، بلکہ مسئلے کو پریزائیڈنگ افسر کے علم میں لائیں، افواج کسی امیدوار ، انتخابی اور پولنگ ایجنٹ، مبصر ، میڈیا کے نمائندے کے ساتھ بحث یا جھگڑے سے گریز کریں۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق اگر پولنگ اسٹیشن پر بے قائدگی اور بد انتظامی جاری رہے تو افواج اپنے انچارج افسر کو اطلاع دیں، افواج گنتی کے عمل میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہ کریں، افواج گنتی کا عمل مکمل کرتے وقت پولنگ اسٹشن کے باہر اپنی ڈیوٹی مستعدی سے سرانجام دیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0