اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

بارہمولہ:بھارتی پولیس نے تین بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کرلیے

       
مناظر: 938 | 26 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ سے تین بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوان کو ضلع میں اوڑی کے علاقے بونیار سے گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں عسکریت پسند قرار دیا۔