پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

لداخ کے نمائندوں کی مودی حکومت کیطرف سے صحت مراکز کا نام بدلنے کے اقدام کی مخالفت

       
مناظر: 980 | 26 Jan 2024  

 

لیہہ (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ کے منتخب نمائندوں اور ایک بااثر بدھ تنظیم نے مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے کے صحت مراکز کا نام بدل کر ’آیوشمان آروگیہ مندر‘ رکھنے کے اقدام کی شدید مخالفت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نومبر 2023 میں بھارتی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے شروع کیے گئے اس اقدام میں آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرزکو آیوشمان آروگیہ مندروں کے نام سے آروگیم پرم دھانم ٹیگ لائن کے ساتھ ری برانڈ کرنا شامل ہے۔ تاہم 31 دسمبر 2023 تک اس تبدیلی کو نافذ کرنے کی وزارت کی ہدایت کے باوجوداس فیصلے کو لداخ میں خاصی مزاحمت کا سامنا ہے۔
لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن (ایل بی اے) نے اسے خطے کے لوگوں کے احساسات و جذبات کی توہین قرار دیا ہے۔ کرگل اور لیہہ دونوں اضلاع میں ہل کونسلوں کے چیف ایگزیکٹیو کونسلرز کو لکھے گئے خطوط میں ایل بی اے کے صدر چیرنگ ڈورجے لاکروک نے کہایہ حکم لداخ کے لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے لکھا کہ سرکاری محکموں میں مذہبی ناموں کا استعمال غیر آئینی اور ناقابل قبول ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0