سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں جنگل میں آگ بھڑک اٹھنے سے بھارتی فوجیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آگ جمعہ کی شام ضلع کے بالنوئی اور کرشناگتی علاقوں میں لگی ۔ بارودی سرنگوں کے دھماکوں کی وجہ سے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری سے ملحقہ علاقوں میں بڑی تعداد میں بڑی تعداد میں باردی سرنگیں نصب کر رکھی ہیں جو اکثرعام شہریوں کی جانوں کے ضیاع اور اپاہج ہونے کا سبب بن رہی ہیں۔