ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

سرینگر: مولانا حافظ محمد عبدالطیف انتقال کر گئے، مفتی اعظم کا اظہار تعزیت

       
مناظر: 697 | 27 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں معروف عالم دین مولانا حافظ محمد عبدالطیف بٹ انتقال کر گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے رہائشی مولانا حافظ محمد عبدالطیف ایک جید عالم دین تھے ۔ وہ گزشتہ کئی برس سے سرینگر کے علاقے زینہ کدل کی مسجد میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ مرحوم انتہائی حلیم الطبع اور منکسرالمزاج انسان تھے ۔
دریں اثنا مقبوضہ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے حافظ محمد عبدالطیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہو ن نے مرحو م کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
جموں کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم کے چیئرمین محمد حذیفہ کی قیادت میں تنظیم کا ایک وفد غمز دہ خاندان کیساتھ اظہار تعزیت کیلئے سرینگر میں مرحوم کے گھر گیا ۔ وفد نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مولانا حافظ محمد عبدالطیف بٹ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0