بدھ‬‮   17   ستمبر‬‮   2025
 
 

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تین بے گناہ کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی

       
مناظر: 564 | 27 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تحریک آزادی سے وابستگی کی بنیادپر تین بے گناہ کشمیریوں کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مدثر احمد شیخ، مشتاق احمد کامبے اور محمد اقبال خان کے خلاف 2015 میں درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں سرینگرکی ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔اس مقدمے میں نامزد دو دیگر افراد محمدعباس شیخ اور توصیف احمد شیخ کو بھارتی فوجیوں نے ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔