منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کی جدوجہد حق و انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے: مسرت عالم بٹ

       
مناظر: 557 | 28 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد حق اور انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے اور بھارت اسے اپنی فوجی طاقت سے دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تنازعہ کشمیر 1947میں تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے اور دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ حریت چیئرمین نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دبا ئوڈالے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دے۔انہوں نے تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی حقائق، عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور عالمی برادری کی اخلاقی و سیاسی حمایت پر مبنی عوامی تحریک بھارتی فورسز کے ظالمانہ اور جابرانہ اقدامات کے باوجود کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔مسرت عالم بٹ نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طورپرحل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے بھارت کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سنجیدہ نوٹس لے اورمقبوضہ علاقے میںجبری گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0