پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت سماجی انصاف ، سیاسی اور بنیادی حقوق پر حملہ آور ہے ، ملکار جن کھڑگے

       
مناظر: 661 | 28 Jan 2024  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدرملکار جن کھڑگے نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ آئین کے تحت تمام شہریوں کو یکساں طور پر بنیادی حقوق، سماجی انصاف اور سیاسی حقوق حاصل ہیں۔ تاہم مودی حکومت آج ان تمام حقوق پر خود حملہ آور ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملکار جن کھڑگے نے 26جنوری بروز جمعہ کو منائے جانیوالے یوم جمہوریہ جسے مقبوضہ کشمیرکے عوام یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں ،کے موقع پر ایک پیغام میں کہاکہ 74سال پہلے آج کے دن بھارت سامراج، جاگیرداری اور استعماری طاقتوں سے آزاد ہو کر جمہوریت بناتھااور ملک میں آئین نافذ ہواتھا۔تاہم انہوں نے حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سچ یہ ہے کہ آج بھارت میں غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی یہ واحد حکومت ہے جس کے دور میں ساڑھے7 کروڑ لوگوں کو پھر سے غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ سچ تو یہ ہے کہ بھارت میں مہنگائی اورکم ہوتی ہوئی آمدنی کی وجہ سے عام خاندانوں کی بچت 50 سال کے دوران سب سے کم ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سچ یہ بھی ہے کہ ملک کے نوجوانوں کی بے روزگاری 45 سال میں سب سے زیادہ ہے۔ حزب اختلاف کے 146ارکان پارلیمنٹ کو مودی حکومت سے سوال کرنے پر پارلیمنٹ سے باہر پھینک دیا گیا ہیاور اہم قوانین پارلیمنٹ میں بغیر بحث کے منظور کر لیے جاتے ہیں ۔کانگریس پارٹی کے صدر نے کہاکہ سچ یہ بھی ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بشمول دلتوں، قبائلیوں، خواتین اور پسماندہ طبقات پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔ آر ایس ایس اور بی جے پی جیسی ہندوتوا تنظیمیں خفیہ طور پر ملک کے تمام آزاد آئینی اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ آزاد میڈیا کو لالچ یا دھونس اور دبائو کے ذریعے حکمران جماعت کی تعریفوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی طرف سے ملک کے آئین پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے کبھی آئین کا احترام نہیں کیااورآج وہ محب وطن ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کشمیری عوام ہر سال 26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں تاکہ عالمی برادری کوباور کرایا جاسکے کہ بھار ت کی طرف سے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار جمہوری ملک ہونے کے اسکے دعوے کی نفی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0