بدھ‬‮   17   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی پولیس نے بارہمولہ میں دو نوجوانوں کو کالے قانون کے تحت گرفتارکر لیا

       
مناظر: 646 | 29 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے بارہمولہ قصبے میں دو نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)کے تحت گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے تحریک حق خودارادیت کی حمایت کرنے پرفیاض احمد اور محفوظ احمد بٹ نامی دو نوجوانوں کو بارہمولہ قصبے میں گرفتارکیا اور ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند کردیا۔