ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ، امریکی سینیٹرزکا ایران پربراہ راست حملے کا مطالبہ

       
مناظر: 232 | 29 Jan 2024  
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی سینیٹر نے ایران پربراہ راست حملہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ روز اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔ امریکا نے ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا تاہم ایران نے امریکی فوجی اڈے پر حملے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ اب امریکی سینیٹر جان کورنین نے جو بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے جواب میں پاسداران انقلاب کو نشانہ بنائیں، یہ حملے جنگ کیلئے نہیں بلکہ دفاع کیلئے ہوں گے۔ سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا کہ صدر بائیڈن ایران کے اندر اہم اہداف پرحملہ کریں جو دفاعی مقصد کیلئے ہوں جبکہ سینیٹر ٹام کاٹن نے کہا کہ دہشتگرد قوتوں کے خلاف ایران اور پورے مشرق وسطیٰ میں تباہ کن فوجی جوابی کارروائی چاہتے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0