اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

سوڈان میں پاک فوج کے امن دستے پر فائرنگ سے سپاہی شہید

       
مناظر: 802 | 30 Jan 2024  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) سوڈان کے متنازع علاقے میں تعینات پاکستانی امن دستوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں سپاہی شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ک مطابق پاکستانی امن دستہ دو مقامی مریضوں کو اسپتال لے جا رہے تھا کہ اس دوران گھات لگائے دہشت گردوں نے قافلے پر فائرنگ کردی۔
دہشت گردوں کی فائرنگ پر پاکستانی امن دستوں نے مؤثر جواب دیا اور عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق نے جام شہادت نوش کیا جب کہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔
آئی ا یس پی ار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کی وجہ سے خود کو ممتاز رکھا ہے، آج تک 181 پاکستانی امن دستوں نے دنیا بھر میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0