\
بدھ‬‮   21   جنوری‬‮   2026
 
 

جموں پٹھان ہائی وے پر دھماکہ خیز مواد برآمد، تلاشی کی کارروائی شروع

       
مناظر: 630 | 30 Jan 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے میں جموں پٹھان کوٹ ہائی وے پر ایک پل کے قریب سے مبینہ طورپر دھماکہ خیز مواد برآمدکرنے کے بعد علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے ہائی وے پر گاڑیوں کی آمد ورفت کو روک دیا ہے ۔ بھارتی فورسز نے تلاشی کی کارروائی کے دوران جموں پٹھانکوٹ ہائی وے پر ایک اہم پل کے قریب سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کو شاہرہ پر واقع پل پر تعینات کر دیا گیا ہے۔