ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جے پور:مسلم طالبا ت کے حجاب کیخلاف بی جے پی لیڈر کے بیان پر احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 452 | 1 Feb 2024  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈ ربالمکند اچاریہ کی طرف سے مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکنے اورانہیں جے شری رام کا نعرہ لگانے کاکہنے پر باحجاب مسلم طالبات اور انکے والدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین سبھاش چوک پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا اور بی جے پی لیڈر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بی جے پی لیڈر سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرین نے ‘بابا معافی مانگے گا’ اور ‘حجاب ہماری جان ہے’ جیسے نعرے بھی لگائے۔ راجستھان اسمبلی کے رکن بالمکند اچاریہ نے اتوار کو ایک سرکاری سینئر سیکنڈری اسکول کے سالانہ تقریب سے خطاب میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکنے اورانہیںجے شری رام کا نعرہ لگانے کاکہاتھا ۔سکول کی تقریبا 85 فیصد طالبات مسلم ہیں۔تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ بی جے پی لیڈراسکول کے عملے سے پوچھ رہے ہیں وہ اسکول میں طالبات کو حجاب پہننے کی کیوں اجازت دیتے ہیں،انہیں حجاب پہننے سے منع کیاجانا چاہیے ،کیونکہ حجاب سے سکول کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر جے شری رام کا نعرہ بھی لگایا اور اس نعرے کا جواب نہ دینے پر طلبہ کی سرزنش بھی کی۔احتجاج میں شامل طالبات اور ان کے والدین نے کہاکہ بی جے پی لیڈر خود بھگوا زعفرانی لباس پہنتے ہیں۔

ادھر سیاسی ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ راجستھان حکومت ریاست کے سرکاری اسکولوں میں حجاب پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم حجاب پر پابندی سے متعلق ایک رپورٹ تیار کر کے وزیر تعلیم کوبھجوارہی ہے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0