اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

دوران عدت نکاح کیس: عمران ، بشریٰ اور خاور مانیکا درمیان سخت جھڑپ

       
مناظر: 676 | 2 Feb 2024  

 

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) دوران عدت نکاح کیس میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل بھی دوران جرح خاور مانیکا سے لڑ پڑے، وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینے کو تیار ہیں، خاور مانیکا بھی حلف لے۔ بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا، خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو خدا سے ڈرو، میرا گھر برباد کر دیا ہے تم نے۔
بانی پی ٹی آئی خاور مانیکا سے قرآن پاک پر حلف لینے پر اسرار کرتے رہے، عدالت کے جج قدرت اللہ نے جیل حکام سے قرآن پاک طلب کرلیا، جج نے کہا کہ قرآن پر حلف کے بعد گواہ اور جرح کا حق ختم ہوجائے گا اور حلف پر فیصلہ کریں گے، عدالت نے قرآن پر حلف سے متعلق تحریر بھی لکھ دی، بانی پی ٹی آئی نے وکلاء سے مشورہ کیا اور کہا قرآن پر حلف کے علاوہ جرح بھی کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا پر جرح کی، جرح مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر اپنے اور بشریٰ بی بی کے قرآن پر حلف کا مطالبہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہنا چاہتا ہوں کہ بشریٰ بی بی سے کبھی ناجائز تعلقات نہیں رہے۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں اپنی بیوی کو کلیئر کرنا چاہتا ہوں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جج کے سامنے پہنچ گئے، خاور مانیکا بھی جج کے سامنے پہنچ گئے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ تلخ کلامی شروع کر دی، خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی سے کہا کہ بچے سوال کرکر کے تھک گئے مگر تم نے جواب نہیں دیا، چھوٹی بیٹی رات کو اُٹھ اُٹھ کر روتی ہے، میرا گھر اور بچے برباد کر دیئے۔
بانی پی ٹی آئی نے خاور مانیکا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں چھ سال بعد یاد آیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0