\
بدھ‬‮   21   جنوری‬‮   2026
 
 

سرینگر : آتشزدگی کے واقعات میں سات دکانیں اور مکان خاکستر

       
مناظر: 257 | 2 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں آتشزدگی کے واقعات میں کم از کم سات دکانیں اور ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک افسر نے بتایا شہر کے علاقے پارم پورہ میں فروٹ منڈی میں آگ لگنے کے واقعے میں سات دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ بدھ کی رات بمنہ کے علاقے میں آتشزدگی کے ایک اور واقعے میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔