جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

برطانیہ کی ارب پتی شخصیت اور رئیلیٹی ٹی وی اسٹار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا

       
مناظر: 354 | 2 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) برطانیہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت اور رئیلیٹی ٹی وی اسٹار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ ادا کرلیا۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر مکہ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈینی لیمبو نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا۔ ڈینی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جرنی 2 مکہ کے نام سے جھلکیاں شیئر کی گئی ہیں جس میں انہیں عمرہ ادائیگی کیلئے حرم میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران ڈینی آبدیدہ بھی ہوگئے۔
ڈینی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ آپ کو نہیں معلوم ہوتا آپ کو زندگی کب کس راستے پر لے جائے؟ میں کاروباری میٹنگ کیلئے سعودیہ گیا تھا لیکن وہ میٹنگ جلدی ختم ہوگئی، مجھے ایک شخص ملا جو مجھے مکہ لے گیا اس کے بعد میرے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا، اب میں لندن ایک نومسلم کے طور پر واپس آیا ہوں۔
ڈینی لیمبو نے باسط نامی شخص کے ساتھ ایک سیلفی شیئر بھی کی جس میں انہوں نے باسط کو بھائی کہتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے زندگی گز ارنے کا اصل مقصد سکھانے کا شکریہ۔
برطانیہ کی ارب پتی شخصیت اور رئیلیٹی ٹی وی اسٹار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا
ڈینی نے انسٹاگرام اسٹوریز پر احرام پہنے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مسلم دوستوں کی جانب سے مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
کچھ عرصہ قبل ڈینی لیمبو کا اصل نام ڈینی کیرن تھا لیکن اسپورٹس کار لیمبرگینی سے متاثر ہوکر انہوں نے اپنا نام ڈینی لیمبو رکھ لیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0