ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

سکھ رہنما کے قتل کی سازش، امریکا نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت روک دی

       
مناظر: 350 | 3 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے پر امریکا نے بامعنی تحقیقات تک بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرونز کی فروخت روک دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایم کیو نائن اے 31 سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرونز بھارت کو دینے تھے تاہم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی کوشش پر ڈرونز کی خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہوئی۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ امریکی نمائندوں نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت کیلئے درکار قانونی کارروائی کو منجمد کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت روکے جانے پر ردعمل سے گریز کیا ہے جبکہ بھارتی بحریہ اور بھارتی وزارت خارجہ کے حکام بھی رپورٹ پر ردعمل دینے سے گریز کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی سفارتی عہدیداروں کے ملوث ہونے کے ثبوت پائے گئے تھے جس کے بعد امریکا میں بھی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کا منصوبہ امریکی خفیہ اداروں نے ناکام بنایا تھا اور اس سازش میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے۔
امریکا اور کینیڈا نے بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل اور ان کے قتل کی سازش کے الزام کی تحقیقات میں معاونت کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0