اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ نگران وزیرِ اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بنائی گئی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی۔ ملاقات میں ملک بھر میں امن وامان کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق جاری منصوبوں ، پالیسی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔