ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: لداح خطے میں مکمل ہڑتال، احتجاجی مارچ

       
مناظر: 692 | 3 Feb 2024  

 

لیہہ(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ کے کارگل اور لیہہ اضلاع میں آج مکمل ہڑتال ہے ۔ ہڑتال کی کال مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور طلبہ تنظیموں کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں” کارگل ڈیموکریٹک الائنس اور لیہہ اپیکس باڈی“ نے اپنے مطالبات کے حق میں دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مطالبات میں لداخ کے لیے ریاست کا درجہ، چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات، لداخ کے لیے پبلک سروس کمیشن کا قیام اور ملازمتوں کی فوری بھرتی کا عمل شامل ہے۔

لوگوں نے مطالبات کے حق میں لیہہ میں احتجاجی مارچ بھی کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت انکے مطالبات کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی لہذا وہ اپنے احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہیں۔

لوگوں نے شدید سردی کے باوجود مارچ میں حصہ لیا۔ کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اور ممتاز سماجی کارکن سجاد کرگلی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس“ پر لکھا ”مارچ میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں لوگوں نے حصہ لیااور اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔“انہوںلکھا کہ لوگوں نے مطالبات پر زور دینے کیلئے مکمل ہڑتال بھی کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0