اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پوسٹرچسپاں، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر پاکستان کا شکریہ

       
مناظر: 254 | 3 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آزادی پسند جماعتوں نے مختلف علاقوں میں دیواروں اور ستونوں پر پوسٹرچسپاں کیے ہیں۔ پوسٹروں پر ”گو انڈیا گو بیک”،”کشمیر بنے گا پاکستان” اور”5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے پر کشمیری پاکستان کے شکرگزار ہیں”جیسے پیغامات درج تھے۔ پوسٹر مقبوضہ علاقے میں یوم یکجہتی کشمیر سے قبل لگائے گئے ہیں جو ہر سال 5 فروری کو آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیابھرمیں منایا جاتا ہے تاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرنے والے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔ پوسٹروں میں بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0