ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

میرواعظ عمر فاروق کاالحاج محمد حسین شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

       
مناظر: 270 | 4 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور عوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے حول سرینگر سے تعلق رکھنے والے عوامی مجلس عمل کے بانی رکن الحاج محمد حسین شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی وفات کو ذاتی صدمہ قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگرمیںجاری ایک بیان میں تنظیم کے لئے مرحوم کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں میرواعظ نے کہا کہ مرحوم نہ صرف عوامی مجلس عمل کے بانی رکن تھے بلکہ انہوں نے شہید ملت میرواعظ مولانا محمد فاروق کے شانہ بشانہ تنظیم کو ہر سطح پر پروان چڑھانے اور آئینی اہداف کے حصول کیلئے دن رات محنت کی اور تادم مرگ اپنے اسی سیاسی نظریے پر قائم رہے۔ میرواعظ نے لواحقین سے اپنی دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔ میرواعظ کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0