پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

تنازعہ کشمیرکے فوری حل کی ضرورت پر زور

       
مناظر: 465 | 4 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق، حق خود ارادیت کے حصول کی پر امن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت علاقے میں اپنے ہندو توا ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جو اقوام متحدہ نے تسلیم کر رکھا ہے لہذا غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف انکی مزاحمت بالکل جائز اور جمہوری اصولوں کے مطابق ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت بیگناہ کشمیریوں کے قتل ، بلا جواز گرفتاریوں ، خواتین کی آبرو ریزی اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوںکے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقصد میںکبھی کامیاب نہیںہوگا۔ ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے اپنی قراردادوں کے مطابق حل کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں تین ایٹمی طاقتوں پاکستان ، بھارت اور چین میں گھرے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری مذکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں محمد یوسف نقاش، دیویندر سنگھ بہل، جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے علاوہ حریت آزاد جموںوکشمیر شاخ نے اپنے بیانات میں حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کی بھر پور سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
بھارتی فورسز اہلکاروں نے کشتواڑ، پونچھ اور راجوری اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ فوجیوں نے گھر گھر تلاشی لی اور مکینوں کو سخت سردی میں گھنٹوں کھلے آسمان تلے کھڑا رہنے پر مجبور کیا۔
دریں اثنا لداخ کے کارگل اور لیہہ اضلاع میں آج مکمل ہڑتال کی گئی جسکی کی کال مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور طلبہ تنظیموں کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں” کارگل ڈیموکریٹک الائنس اور لیہہ اپیکس باڈی“ نے اپنے مطالبات کے حق میں دی تھی۔مطالبات میں لداخ کے لیے ریاست کا درجہ، چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظ، لداخ کے لیے پبلک سروس کمیشن کا قیام اور ملازمتوں کی فوری بھرتی کا عمل شامل ہیں۔لوگوں نے مطالبات کے حق میں لیہہ میں احتجاجی مارچ بھی کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0