اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے

       
مناظر: 952 | 4 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر توجہ دینے کے بجائے پاکستان کے خلاف الزام تراشی میں مصروف ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت جس کو تنازعہ کشمیر سے نمٹنے پر تنقید کا سامنا ہے، پاکستان پر انگلیاں اٹھا رہا ہے کہ وہ جھوٹابیانیہ اور خطے میں بدامنی پھیلارہاہے۔جہاں جموں و کشمیر کی صورتحال بین الاقوامی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، بھارت کی تازہ ترین حکمت عملی کا مقصد اس مسئلے سے توجہ ہٹانا اور ذمہ داری سے پہلو تہی کرنا ہے۔ناقدین کا استدلال ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی زمینی سطح پر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی ایک دانستہ کوشش ہے جس میں مقامی کشمیری آبادی کے خدشات اور حالیہ سیاسی فیصلوں کے اثرات کو حل کرنے سے بچنا بھی شامل ہے۔جیسے جیسے الزام تراشی کا کھیل سامنے آتا جارہاہے، جموں و کشمیر کو درپیش پیچیدہ مسائل کو حل کرنے میں اس طرح کے ہتھکنڈوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔بین الاقوامی برادری صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہی ہے کہ وہ تعمیری بات چیت شروع کریں اور الزام تراشی کے کھیل میں شامل ہونے کے بجائے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، دیرینہ تنازعے کو حل کریں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0