پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کشمیر کو قبرستان بناکر یہ نا سوچے کہ امن قائم کر دیا، مرتضیٰ سولنگی

       
مناظر: 325 | 5 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے بھارت کشمیر کو قبرستان بناکر یہ نا سوچے کہ وادی میں امن قائم کر دیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے دفتر خارجہ سے نکالی گئی ریلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا 1947 میں بھی کشمیر نے خودارادیت کا مطالبہ کیا تھا، بھارت نے اس وقت بھی جبری الحاق کیا، اس کے خلاف کشمیر نے آوازا ٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ 1987 کے نام نہاد الیکشن کے خلاف بھی کشمیریوں نے آواز بلند کی، یہ کشمیر کی چوتھی نسل ہے جو اس ظلم میں مبتلا ہے۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کشمیر کو قبرستان بنا کر یہ نا سوچے کہ اس نے وادی میں امن قائم کر دیا ہے، کشمیری اپنے حق خود ارادیت کیلئے کوشاں ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قبل ازیں اپنے پیغام میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے دیرینہ مسائل میں سے ایک ہے لیکن بھارتی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر اب تک حل نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے، سفاکانہ قوانین اور ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے، کشمیری عوام کی خواہشات اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کا حتمی مقصد ہے، ریاست جموں و کشمیر کے متعلق حتمی فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا اور کشمیری عوام جبر، ناجائز قبضے کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد میں ضرور سرخرو ہوں گے۔ مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا جنوبی ایشیا میں دیرپا قیام امن کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اور حکومت پاکستان کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، پوری دنیا میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے، یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0