اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

غزہ اور کشمیر کے لیے بڑی آواز بلند،ترک فنکاروں کا نیا نغمہ جاری

       
مناظر: 826 | 5 Feb 2024  

انقرہ(نیوز ڈیسک ) ترکی کے نغمہ نگار ترگے ایورین اور معروف فلمی اداکارہ ڈینیز اوگر نے کشمیریوں اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مشترکہ طورپر ”Where is mercy”کے عنوان سے ایک پرجوش گانا جاری کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسپین میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منظر عام پر آنے والے اس گانے میں غزہ اور کشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیاگیا ہے۔ ایورین کے لکھے ہوئے گانے کواوگر نے پرجوش انداز میں گایا۔ اس کمپوزیشن کا مقصد ان خطوں میں خاص طور پر جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعدعلاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنا ہے ۔ گانے میںکشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالتِ زار کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بین الاقوامی حمایت اور ہمدردی کی فوری ضرورت پر زور دیاگیا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0