اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حب کے علاقے باب بلوچستان کے قریب پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق خاران میں بھی 2 اسکولوں اور واپڈا آفس پردستی بم حملہ ہوا، باب بلوچستان کے قریب پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ مستونگ میں بھی پیپلزپارٹی اور پنجگور میں جےیوآئی کے انتخابی کیمپ کے قریب دستی بم حملے ہوئے، تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ پنجگور کے علاقے میں سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔