جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

حب میں پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی

       
مناظر: 368 | 6 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حب کے علاقے باب بلوچستان کے قریب پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق خاران میں بھی 2 اسکولوں اور واپڈا آفس پردستی بم حملہ ہوا، باب بلوچستان کے قریب پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ مستونگ میں بھی پیپلزپارٹی اور پنجگور میں جےیوآئی کے انتخابی کیمپ کے قریب دستی بم حملے ہوئے، تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ پنجگور کے علاقے میں سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0