اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہےکہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی ہماری سرزمین پر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے تک پھیل چکی ہے، پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بے نقاب کرتا رہےگا اور اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائےگا۔
نگران وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزادکشمیر اور آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول رکھے۔
آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کےساتھ جواب دیاجائےگا، پاکستان کی فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنےکے لیے پوری طرح مہارت رکھتی ہے، پاکستانی فوج مؤثر جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت یا خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائےگا، بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی ہماری سرزمین پر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے تک پھیل چکی ہے، پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بےنقاب کرتا رہےگا اور اپنےشہریوں کی حفاظت یقینی بنائےگا۔
آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی بین الاقوامی قانون کو نظرانداز کرنے کی روش بنتی جا رہی ہے، بھارت کو اب دنیا کےکئی ممالک بھی باور کرواچکے ہیں۔