اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

9مئی سانحہ ! عمران خان اور شاہ محمود پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

       
مناظر: 226 | 6 Feb 2024  

 

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔9 مئی کے واقعات سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 برس قید اور عدت میں نکاح کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0