پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اترپردیش : بھارتی بی ایس ایف اہلکار کی خودکشی

       
مناظر: 925 | 6 Feb 2024  

 

غازی آباد(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے ضلع غازی آباد میں خودکشی کر لی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 38سالہ بی ایس ایف اہلکار امیت تیاگی نے چھت کے پنکھے سے پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔ اہلکار کی لاش کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔بھارتی فورسز میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات سے فوجی اہلکاروں میں شدید ذہنی دبائو اور اضطراب کی عکاسی ہوتی ہے ۔ حالیہ برسوں میں بھارتی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے خطرناک رجحان میں تشویش حد تک اضافہ دیکھاگیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0