جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

مالدیپ کے صدر نے ملک سے بھارتی فوجیوں کے انخلاء کی حتمی مدت کا اعلان کر دیا

       
مناظر: 350 | 6 Feb 2024  

 

مالے (نیوز ڈیسک ) مالدیپ کے صدر محمد معزو نے 10مئی تک ملک سے بھارتی فوجیوں کے انخلا کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، چین کے حامی سمجھے جانے والے نو منتخب صدر موئزو نے پارلیمنٹ سے اپنے افتتاحی خطاب میں غیر ملکی فوجی کے انخلاء اور کھوئے ہوئے سمندری علاقے کو دوبارہ حاصل کرکے مالدیپ کے باشندوں کی خواہشات کو پورا کرنے کا حکومت کا عزم ظاہر کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مالدیپ کی سرزمین پر تعینات بھارتی فوجیوں کے انخلا کے لیے مالے اور بھارت کے درمیان 10مئی کی حتمی مدت پر اتفاق ہوگیا ہے۔پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد معزو نے کہا کہ مالدیپ میں قائم تین ایوی ایشن پلیٹ فارمز میں سے ایک پر تعینات بھارتی فوجی 10مارچ تک ملک چھوڑ دیں گے،مالدیپ اس حوالے سے بھارت سے اپنے معاہدے کی تجدید نہیں کرے گا۔ صدر محمد معزو کا مزیدکہنا تھا کہ ہم کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری خود مختاری پر اثر انداز ہو۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0