پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، کل جماعتی حریت کانفرنس

       
مناظر: 994 | 7 Feb 2024  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر قانونی طور پر جیل میں نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں مولوی بشیر احمد عرفانی عبدالاحد پرہ اور بلال صدیقی نے سری نگر اور جموں خطے کی جیلوں سے اپنے پیغامات میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک طویل عرصے سے موجود تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات میں ہی مضمر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ملک چونکہ ایٹمی طاقتیں ہیں لہذا یہ بات ضروری ہے کہ ان کے درمیان موجود کشمیر سمیت تمام دیگر تنازعہ ایک نتیجہ خیز اور بامعنی بات چیت سے حل ہوں تاکہ کسی جوہری تصادم سے بچا جاسکے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو پوری انسانیت کے مفاد کے پیش نظر اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار اداکرے۔
انہوںنے امید ظاہر کی کہ دنیا کی تمام بڑی طاقتیں بھی تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0