\
جمعہ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

نئی دلی:بھارتی پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا

       
مناظر: 242 | 7 Feb 2024  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں بھارتی پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دلی ریلوے اسٹیشن سے کشمیری نوجوان ریاض احمد کو گرفتار کیا۔بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوان کو بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دو دیگر کشمیریوں کے ساتھ مل کر اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔بھارتی پولیس نے نوجوان کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت گرفتار کیاہے۔